احتجاج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 ملزموں کو 4،4ماہ قید


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج مقدمات میں پی ٹی آئی کے2ملزموں کو سزا سنا دی۔

ملزموں میں نوشہرہ کے سعیدالحق اور عمرزادہ شامل ہیں،ملزموں نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کراتے ہوئے کہاپی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے،غریب مزدور لوگ ہیں، رعایت دی جائے،انسداد دشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دونوں ملزموں کو 4،4ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔