راولپنڈی:(بیورورپورٹ) راولپنڈی میں گرین بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،9 سالہ طالبہ جاں بحق ،والد،دوسری بچی محفوظ،لوگ مشتعل،بس کے شیشے توڑ دئیے،آگ بھی لگادی،ڈرائیور کو یرغمال بناکر زخمی کردیا۔
کہکشاں کالونی کے رہائشی حامد مقبول اپنی بیٹیوں کو سکول سے واپس لےکر جارہے تھے اڈیالہ روڈ منور کالونی کے سامنے گرین الیکٹرک بس کی ٹکر سے حادثہ پیش آگیا،طالبہ کی افسوس ناک موت پر شہری مشتعل ہوگئے ،شدید پتھراو کرتے ہوئے شیشے توڑ دئیے،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک کربجھا دیا،پتھراو میں ملوث مشتعل افراد کوگرفتار کرلیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔
راولپنڈی میں گرین بس کی ٹکر سے 9سالہ طالبہ جاں بحق



















