اختیارات منتقلی کیلئے160 ضلعی حکومتیں وقت کی ضرورت ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نئے صوبوں پر بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے 15 سال سے بیشتر سماجی ،انسانی وسائل کے اشارئیے تنزلی کا شکار ،اشاریوں میں نمایاں بہتری کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔

احسن اقبال نے کہاسماجی شعبے میں ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ 18ویں ترمیم کے بعد کے حالات ہیں، ترمیم کے بعد نچلی سطح تک اختیارات ، وسائل منتقل نہیں ہوئے، قومی ترقی تیز کرنے کیلئے انسانی وسائل ،سماجی شعبوں میں کمزوری پر قابو پانا ہوگا، تیزی سے کمزوری پر قابو پانے کیلئے ملک کے پاس 2 ہی آپشن ہیں، پہلا آپشن 160 اضلاع میں بااختیار مقامی حکومتیں قائم کرنا ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا مقامی حکومتوں کو صوبائی فنانس کمیشن سے براہ راست وسائل فراہم ہونے چاہئیں یا پھر دوسرا آپس اتفاق رائے سے 12 یا 15 نئے صوبوں کا قیام ہے،26 کروڑ کی آبادی سے موجودہ انتظامی ڈھانچہ اوور لوڈ ہو چکا ، 160 ضلعی حکومتیں وقت کی ضرورت ہیں تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں، ہر شعبے میں نتائج کا انحصار منصوبوں پر موثر عملدرآمد ،مقامی نگرانی پر ہوتا ہے، دنیا بھر میں اختیارات عوام کی دہلیز پر منتقل کئے جا رہے ہیں۔