آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو قلمدان تفویض ،مصطفی بشیر وزیر صحت عامہ مقرر

مظفرآباد: (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو قلمدان تفویض،محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سردار میر اکبر وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ و باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،وقار نور وزیر جنگلات و وائلڈ لائف فشریز، ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی وزیر صحت عامہ ہوں گے،اظہر صادق وزیر ہائیر ایجوکیشن، ثاقب مجید راجہ وزیر توانائی و آبی وسائل، ریاست خان وزیر مال و بحالیات ،عمیر نعیم وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن ،عبدالرحمان کو وزیر سیاحت، صنعت و معدنی وسائل کاقلمدان سونپ دیا گیا۔