پی ٹی آئی اب اسٹیبلشمنٹ نہیں، پی پی، ن لیگ کیخلاف نکلے گی، علی درانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وسینئر سیاستدان علی درانی نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ڈائریکشن بدل لی اب اسٹیبلشمنٹ نہیں،پی پی،ن لیگ کیخلاف اورصوبوں کی حمایت میں نکلے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی درانی نے کہالندن پلان جان بچاو پلان ،مقصدعوام سے اپنی جان، مال اور حکومت بچانا ہے، سندھ کی تقسیم کا کوئی بل ابھی سامنے آیا نہیں،بہاولپور اور ہزارہ صوبہ بنائیں گے، دیکھتے ہیں کون روکتا ہے،ن لیگ والے اب جتنی مرضی کوشش کرلیں اب پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں نکلے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا اسٹیبلشمنٹ کسی ہارے ہوئے گھوڑے یامردہ لاش پر کبھی اپنی انوسٹ نہیں کرتی،نظام کولیپس کرگیا لیکن کولیپس کرانے والے امیر ہوگئے ،مولانا کے ہونے سے زیادہ دیکھنے والی بات ہے کیا پی ٹی آئی کمرے کے باہر مولانا کے ساتھ ہوگی؟۔