عوام کیلئے بڑی سہولت،پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹرز ہر ہفتے کھلے رکھنے کااعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے بڑی سہولت،ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹرز ہر ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ پاسپورٹس نے اعلامیے میں کہا پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹرز ہفتے کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے ،ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی سہولت2 ماہ تک جاری رہے گی،اعلامیے میں مزید کہا گیا شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے جبکہ 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کیے جائیں گے۔