27 ستمبر کو صرف اسلام آباد نہیں پورا پاکستان بند کرینگے،سہیل آفریدی


جیکب آباد،شہدادکوٹ:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے 27 ستمبرملکی تقدیر بدلنے کادن، صرف اسلام آباد نہیں ،پورا پاکستان بند کریں گے، خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے سندھ سمیت ملک بھر کے عوام اپنے مستقبل ،پاکستان کےلئے گھروں سے نکلیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹریٹ موومنٹ کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سہیل آفریدی نے کہاانقلاب نے سندھ کی دھرتی پر دستک دےدی،جعلی ووٹوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنےوالوں کا احتساب ہونا چاہیے، نوجوان عمران خان کی امید پر پورا اتریں،آزاد عدلیہ کی بحالی، صحافت کی آزادی ،آئین و قانون کی بالادستی کےلئے آواز بلند کریں گے، بعض قوتیں نہیں چاہتیں عمران خان جیل سے باہر آئیں ۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاظلم و جبر کے باوجود بانی اور کارکن ڈٹے ،عدالتوں ،عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں،بتایا گیا تھا اندرون سندھ صرف ایک ہی جماعت چلتی ہے ،حقیقتاً ایک ہی پارٹی تحریک انصاف نظر آئی ،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کا شفا ہسپتال سے مناسب علاج نہیں کرایا جا رہا تو کیا عوام انصاف کی امید رکھتے ہیں؟،پی ٹی آئی میں مڈل کلاس سے وزیراعلیٰ بنتا ،دوسری جماعت میں پہلے والد پھر بیٹی اور پھر بیٹا اہم منصب پر آتے ہیں۔