اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے پمز کے کارڈیک سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف رومز کا جائزہ لیا،الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب گئے،مریضوں کی مشکلات اورسہولتوں کاپوچھا،پمز کارڈیک پرائیویٹ رومز کی حالت دیکھ کر سٹاف پر برہم ہو گئے اور کہا دیوار کی حالت خراب ہے ،آپ پینٹ کر رہے ہیں، کسی دن دیوار گرے گی پھر سب یہاں آئیں گے۔
مصطفی کمال نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان سے کہا آپ کو ہسپتال سمجھنے میں 6ماہ نہیں ملیں گے، فوری کام کرنا ہوں گے،کوئی کسی کا بھی آدمی ہے ،مت چھوڑیں، کام نہ کرنے والوں کو فارغ کریں،باہر سے آکر کوئی کام نہیں کرےگا۔
پمز ہسپتال کادورہ،کام نہ کرنے والوں کو فارغ کریں،وزیر صحت



















