ادا کارہ مسکان سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور


کوئٹہ(شوبز رپورٹر)ٹی وی اور سٹیج آرٹسٹ مسکان ملک انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،بدلتے وقت، بےروزگاری اور معاشی مشکلات نے سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔

مسکان نے کہامجبوریاں مجھے کھینچ کر سڑک پہ لے آئیں ،اپنے فنکار ہونے سے انکار ابھی تک نہیں کیا، میں اسی انتظار میں بیٹھی ہوں مجھے کام ملے گا،کرائے کے گھر میں رہتی ، بجلی ،گیس کے بل کتنے آتے ہیں سب کو پتہ ہے، 20، 25 ہزار روپے کا بل آ جاتا ہے اور پھر پانی کے ٹینکر ،بیماری بھی۔