حماس نے غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کردی


غزہ :(مشرق نیوز) حماس نے غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی پیشکش کر دی۔

ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا غزہ کی حکمرانی اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامی اختیارات قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کو تیار ہیں، اسرائیل و بعض بین الاقوامی شخصیات عمل میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں،حماس کے اقتدار منتقل نہ کرنے کادعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔