تہران: (مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکہ کیساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ،پوری طرح تیار ہیں ،لبنان پر حملے بند نہ ہوئے توسنگین نتائج ہوں گے۔
بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی نے امریکی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ایران کی دفاعی صلاحیتیں کمزور نہیں ہوئیں ،فوجی سازوسامان کی تیاری کےلئے استعمال ہونےوالی تنصیبات دشمن سے مکمل طور پر پوشیدہ ہیں،بارہا کہہ چکے ابھی تک اپنے تمام کارڈز ظاہر نہیں کیے اب بھی بہت سی ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جائےگا،بہت سے آپشن وقت پڑنے پر استعمال کریں گے،امریکہ مکمل سرنڈرکا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، سرنڈرکرناآپشن نہیں ، تنازع ناگزیر ہے، جنگ کےلئے تیارہیں کوئی مسئلہ نہیں ، جنگ میں نیٹوبھی شامل ہوتی ہے تو پریشانی نہیں،دفاعی پیداوار کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
ترجمان پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا امریکہ پوری طاقت کےساتھ میدان میں اترا لیکن چند منٹوں کےلئے بھی آبنائے ہرمز کو ایران کے کنٹرول سے باہر نہیں نکال سکا،تمام ممکنہ حالات کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں،کسی بھی صورتحال میں اعلیٰ ترین سطح کی عسکری تیاری ، جنگی حکمت عملی میں ضروری تبدیلیوں کےساتھ جواب دیں گے، مسلح افواج کی تیاری ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔
کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا لبنان ،غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محور کو ردعمل پر مجبور کر دیں گی، محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کےساتھ وہی کر سکتا جو صورتحال آبنائے ہرمز کی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا لبنان پر حملے بند نہ ہوئے توسنگین نتائج ہوں گے،صیہونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہیں کھوکھلی دھمکی نہیں ، ایران فوجی جواب دینے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے، خطے میں امریکی افواج بھی نتائج بھگتیں گی۔
امریکہ کیساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ،پوری طرح الرٹ،تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ہے،،ایران

















