پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: () دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا وزیر داخلہ نے ایران کے 2 دورے کیے، ایران قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں، پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور سیکورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور چین کے درمیان بہتر ین تعلقات پائے جاتے ہیں، تجارت ، صنعت ، تعلیم و عوامی رابطوں میں باہمی شراکت داری موجود ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا سفارتی تعلقات کے 75 سال پر پاک چین لازوال دوستی اور باہمی تعاون کا اعادہ کیا جارہا ہے، پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ، چین کی جانب سے غیر متزلزل حمایت جاری ہے۔