ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد:( )اوگرانے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ، نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔

سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔