اسلام آباد،تل ابیب: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پاکستان نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور مبینہ بدسلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہابین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی کےساتھ مبینہ بدسلوکی کی اطلاعات ہیں،عالمی برادری زیر حراست افراد کی حفاظت، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔
دوسری جانب گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار اراکین اسرائیلی قید سے رہا کر دئیے گئے، تصدیق اسرائیلی حکام کی جانب سے کردی گئی ،اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا غزہ امداد لے جانے کی کوشش کرنےوالے فلوٹیلا قافلے کے اراکین کو اسرائیل بدر کردیا گیا،رائٹرز کے مطابق فرانس نے قافلے میں شامل 37 فرانسیسی شہریوں کی اسرائیل بدری کے بعد ترکیہ بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔
دنیا فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی کا نوٹس لے، پاکستان،گرفتاراراکین قید سے رہا



















