کراچی:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان نے گلگت بلتستان میں انتخابی عمل میں مبینہ مداخلت اور پری پول رگنگ کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا انتخابی میدان میں شکست کے خوف نے سیاسی مخالفین کو غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے استعمال پر مجبور کر دیا۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا گلگت بلتستان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالف سیاسی قوتوں کی نیندیں حرام کر دیں،انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوششیں بند کی جائیں، عوام کے مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔
گلگت میں انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوششیں بند کی جائیں، شازیہ مری


















