اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماوں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج پر مشاورت نہیں کی گئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج یاکسی بھی فیصلے کا اختیار اپوزیشن قیادت کو دے رکھا ہے۔
شفیع جان نے کہا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج کا فیصلہ بطور چیف ایگزیکٹو وزیراعلیٰ نے کیا، سہیل آفریدی صوبے وپارٹی کیلئے جو بہتر سمجھیں گے کریں گے،تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور اپوزیشن کو فیصلے سے آگاہ کردیاجائےگا۔
سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا


















