سکیورٹی خدشات،کوئٹہ میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس عارضی معطل

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، اقدام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے کیا گیا ،حالات معمول پر آتے ہی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔