تہران،کویت سٹی،منامہ،ابوظہبی،واشنگٹن: (مشرق نیوز)کشیدگی میں پھر اضافہ،امریکی جارحیت پرایران کاجوابی وار،بحرین ،کویت میں حملے ،ڈرونز ،میزائل حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو نقصان پہنچا،ایک شخص ہلاک، 63 زخمی ہوگئے، ایمرجنسی نافذ، پروازیں معطل کر دی گئیں۔
کویتی وزارت خارجہ ،دفاع کے مطابق مسلح افواج نے ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 13 بیلسٹک میزائلوں کوتباہ کر دیا،میزائل مختلف رہائشی علاقوں کے اوپر فضا میں ہی مار گرائے گئے ،کچھ ملبہ زمین پر گرا،مسلح افواج نے 17 دشمن ڈرونز کو بھی ٹریک کرکے ناکارہ بنایا،ایرانی جارحیت کے نتیجے میں شہری و اہم تنصیبات ،کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا،بھارتی شہری ہلاک،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا کویت نے ایرانی ڈرون ،بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد 2 ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دےدیا،وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور کو طلب کرکے باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا گیا،ناپسندیدہ قرار دئیے گئے دونوں ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر کویت چھوڑنے کی ہدایت کردی ۔
بیان میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کویت کو اپنے دفاع، خودمختاری کے تحفظ ، سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل و بنیادی حق حاصل ہے،ادھر متحدہ عرب امارات نے کویت ،بحرین پر ایرانی حملوں کے بعد خلیجی ملکوں سے مشترکہ موقف اپنانے کا مطالبہ کردیا۔
صدارتی مشیر انور قاقاش نے کہا کویت ، بحرین کےخلاف ایرانی جارحیت کے بعد مضبوط و متحد خلیجی موقف ہوناچاہیے ،خلیجی ممالک کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ،مفادات مشترک ہیں، تقدیر ایک ہے، جارحیت کسی مخصوص ریاست نہیں بلکہ سب کو نشانہ بنا رہی ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا جزیرہ قشم میں کمیونی کیشن ٹاور پر حملے کے جواب میںخطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا،امریکہ کوآبنائے ہرمز کی سکیورٹی متاثر کرنے کی قیمت چکانا ہوگی،ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے ایرانی بیلسٹک میزائل و ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاایران کے ہمسایہ ممالک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل ،ڈرون حملے اہداف پر نہیں لگ سکے۔
ایران کے خلیجی ممالک میں حملے ، کویت میں ایک شخص ہلاک،63 زخمی


















