عمران خان کو جیل میں خطرہ ،پٹیشن دائر کریں گے،پی ٹی آئی

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں خطرہ ،عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے،تحریک چلانے کا اختیار محمود اچکزئی،سٹریٹ موومنٹ کاٹاسک وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سپر د ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عوام کا خون بہانہ بند کیا جائے،صوبے کے بےگناہ لوگوں کو ڈرون ،بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی کو سائفر پر بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے ۔

شاندانہ گلزار نے کہامرکز کی جانب سے خیبر پختونخوا کی گیس ،بجلی ،وسائل نہیں دئیے جا رہے ، کوئی بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتا،بانی پی ٹی آئی کے دور میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی نہ ڈرون حملے تھے،سیاسی لوگوں کا کام ہے احتجاج کریں۔