ایران کی مذاکراتی ٹیم کااعلان، باقر قالیباف سربراہ ،اسماعیل بقائی ترجمان مقرر

تہران: (مشرق نیوز)ایران نے امریکہ کےساتھ مذاکرات کےلئے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا،سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف وفد کے سربراہ ہوں گے، اسماعیل بقائی کو ترجمان مقرر کردیا گیا۔

دریں اثنا ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا،فروری کے آخر میں ہونے والا امریکی واسرائیلی حملہ واضح جارحیت ،اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے،امریکہ کو من مانے فیصلوں کی بنیاد پر طاقت استعمال کرنے کا اختیار حاصل نہیں، اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک خاموش نہ رہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا تہران سنجیدگی ،نیک نیتی کےساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے ہوئے ہے ،ماضی کے تجربات کے باعث کچھ تحفظات اب بھی موجود ہیں،تفصیلات مجاز حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔