اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان ، بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک تاریخی روابط ،انتظامی و گورننس کے مشترکہ ورثے کے حامل ہیں،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے بنگلہ دیش کے سینئر سول سروس افسروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، گورننس کے نظام، انتظامی اصلاحات ، ادارہ جاتی استعداد کار میں بہتری سمیت مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل و دیگر موقع پر موجود تھے۔
عطا تار ڑنے کہا دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں ایسے روابط باہمی اعتماد و تعمیری تعاون کو مزید فروغ دیں گے،پاکستان دوست ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون اور تجربات کے تبادلے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،وزیر اطلاعات نے تربیتی و استعداد کار بڑھانے والے اداروں کے درمیان تعاون، فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیق اور تربیتی ماڈیولز کی تیاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان،بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند،تعاون کو فروغ دینگے،عطا تارڑ



















