عوام کی زندگی اجیرن،عید کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

کراچی:(بیورورپورٹ)حکومتی معاشی پالیسیوں سے عوام کی زندگی اجیرن ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عیدالاضحی کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے شہریوں، بچوں اور خواتین پر مظالم کا سلسلہ نہیں رکا،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہیں،غزہ کے عوام نے اپنی قربانیوں سے دنیا پر اسرائیلی مظالم بے نقاب کر دئیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاپٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کھربوں روپے وصول ،مہنگائی ،غربت میں مسلسل اضافہ ،ہر موٹر سائیکل سوار بھی بھاری لیوی ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ،غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ،متوسط طبقہ شدید معاشی دباو کا شکار ہے،عید کے بعد پہیہ جام ہوگا”ابھی تو ایک پنکی پکڑی گئی نہ جانے کتنی پنکیاں اور ہوں گی،منشیات فروشوں ،سہولت کاروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔