اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے معدنی شعبہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،عالمی مالیاتی اداروں نے معاشی بہتری کا اعتراف کیا،پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کا مستقبل بدل سکتے ہیں۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہامعدنیات شعبے میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،حکومت معدنی شعبے میں شفافیت،سرمایہ کار دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،کان کنی میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے،معدنی شعبے کی ترقی سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوں گے،معدنی وسائل سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔
معدنی شعبہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، وزیرخزانہ
















