عظمیٰ بخاری صاحبہ کو آئینہ دکھایا تو برا ہی مان گئیں،ق لیگ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ق لیگ نے وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے عظمیٰ بخاری صاحبہ کو آئینہ دکھایا تو برا ہی مان گئیں، چودھری سالک کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے ذاتی حملے شروع کر دئیے۔

ترجمان مصطفی ملک نے کہا میاں صاحب کو ”را“ کا ایجنٹ قرار دیتے ،ریمنڈ ڈیوس کو بچاتے وقت ضمیر کہاں تھا؟،سارا پاکستان جانتا ہے بدزبانی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں،آپ بہرحال عورت ہیں اور قابل احترام ہیں، کچھ کہیں گے تو عورت کارڈ لے آئیں گی،سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا سیاسی کمزوری کا اظہار ہے، بے سروپا الزامات کے باوجود چودھری سالک نے تہذیب ،شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا۔