لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلویز مغلپورہ ڈویژن کیرج شاپ میں پینٹ مستری کو سالہا سال سے کلرک کے عہدے پر تعیناتی اور بوگس تنخواہوں کی ادائیگی پر روزنامہ ”مشرق“ کی نشاندہی پر ڈی ایس کی کارروائی، مستری کو پینٹ شاپ کی بوگی میں تبادلہ کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز مغلپورہ ڈویژن کیرج شاپ 7120میں عرصہ دراز سے پینٹ شاپ کا مستری بطور کلرک کا م کر رہا تھا۔ اس حوالے سے ریلوے کے ملازم کی جانب سے وفاقی وزیر ریلویز کو تحریری شکائت کی گئی جس میں متعلقہ مستری ضیاع الرحمن کو بطور کلرک کی ذمہ داریوں سمیت بوگس تنخواہوں اور اوورٹائم کی ادائیگی کی مد میں فی ملازم 1ہزار کی وصولی کا الزام عائد کیا گیا اور اس میں ڈبلیو ایم ایم اور فورمین کو حصہ دار بھی بتایا گیا تھا، اس پر روزنامہ مشرق کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان ریلویز کے ملازم کی جانب سے لکھے گئے اس خط کی بنیاد پر نشاندہی کی گئی جس پر مغلپورہ ورکشاپس کے ڈی ایس ثقلین کی جانب سے سخت ایکشن لیا گیا اور اس غیر قانونی اقدام کا خاتمہ کرنے کی خاطر متعلقہ ڈبلیو ایم ایم کی منظوری کے بعد اے ڈبلیو ایم ورکس کی جانب سے کام اور انتظامیہ کے بہترین مفاد میں ضیاءالرحمن ضیاءایمپلائی نمبر 2774، مستری کو بوگی سیکشن آف پینٹ شاپ، لفٹنگ شاپ سی سی 7114 سے تبادلہ کر کے پینٹ شاپ سی سی 7104 میں تعینات کیا گیا ہے۔ ریلویز ملازمین کا کہنا ہے کہ روزنامہ ”مشرق“ نے ہمیشہ اداروں اور ملازمین کی بہتری کی خاطر مثبت صحافت کی ہے جو کہ اس ادارے کی اعلی قیادت اور انتظامیہ کی ملکی اور قومی مفاد کی خاطر مثبت حکمت عملی اور صحافتی ذمہ دارویوں کی ادائیگی کی ماضی کی طرح ”مشرق“ کی تاریخ کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور ریلویے بیٹ رپورٹر روزنامہ مشرق قمر عباس نقوی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو مثبت انداز میں ادا کررہے ہیں اس سے محکمہ کی بہتر اور ملازمین کو ان کے حقوق کے حصول میں ان کی رپورٹنگ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مشرق انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ریلویز مغلپورہ ڈویژن کیرج شاپ میں تعینات پینٹ مستری کا بوگی میں تبادلہ
















