پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاہے احتجاجی سیاست سے کچھ نہیں ملا، نام نہاد یوٹیوبرز نے پارٹی کی سیاست کو نقصان پہنچایا، ڈالرمافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا بڑی غلطی ہے،اپنی بات پر قائم ہوں مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا انا،ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی، آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ نئی سیاسی صف بندی میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی، فیصلہ کرنا ہوگا۔
ڈالرمافیا سے لاتعلقی نہ کرنا پارٹی کی بڑی غلطی ہے،شوکت یوسفزئی
















