سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی ،جنید اکبر کی بازیابی کےلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کی بازیابی کےلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے آرٹیکل 175E کی ذیلی شق 3 کے تحت دائردرخواست میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس کو فریق بنایا ، درخواست گزار میں موقف اختیار کیا گیاآئینی دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں ،سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی ،جنید اکبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم ،تینوں رہنماوں کے موجودہ مقام اور حراست میں رکھنے کی وجوہات فوری طور پر ظاہر کرنے کی ہدایت کی جائے۔