اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار روایتی جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباددیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہارکیا،وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دعا ہے روشنیوں کا یہ تہوار سب کیلئے امن،صحت، خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری کیلئے دلی مبارکباد اورنیک تمناوں کااظہارکیا،کہاکہ پاکستان کی ہندوبرادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے،ملک کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی ترقی میں ہندو برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
ہندو برادری کا کہنا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے اور وہ اسے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
















