سبسڈی سے انکاری پٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کا حکم


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیول سبسڈی سے انکاری پٹرول پمپس کےخلاف کاروائی کا حکم دیدیا گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں 163 پمپس فیول سبسڈی نہیں دے رہے، اوگرا ،سبسڈی نہ دینے والے پمپس کےخلاف ایکشن لیں،فیول سبسڈی نہ دینے والے سب سے زیادہ پمپس پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 106 پمپس فیول سبسڈی فراہم نہیں کررہے،سندھ 47، کے پی 5 اور جی بی میں 5 پمپس فیول سبسڈی دینے سے انکاری ہیں، پمپس کی تفصیل اوگرا اور نیسپا کو کارروائی کیلئے بھیج دی ۔