کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی مشاورت کی تردید کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح اور بار بار سامنے آیا ، سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، صوبے کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں،سیاستدانوں کا کام نہیں لوگوں میں نفرت ،تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی ،صوبائی ادارے ملکر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حکومت کافرض ہے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے، ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری عروج پر ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے۔
تیل ذخائر کے بغیر فی کس حقیقی آمدنی میں 5.4 گنا اضافہ کیا،چیئرمین ایف بی آر
آپریشن ردالفتنہ 3،بلوچستان میں اہم کمانڈر سمیت 27دہشتگرد جہنم واصل
ٹرمپ جنگ ،الیکشن دونوں ہار گئے،دوبارہ جارحیت پرانجام تباہ کن ہوگا،ایران
وزیراعظم کی یومِ فتح پر آذربائیجان کے صدر ،عوام کو دلی مبارکباد
خاتون صحافی و اینکر پرسن ربیعہ احسن گھر میں قتل،شوہر گرفتار
ڈالرمافیا سے لاتعلقی نہ کرنا پارٹی کی بڑی غلطی ہے،شوکت یوسفزئی
انتظامی یونٹس بنائے جائیں، طاقت کا ارتکاز محدود نہیں ہونا چاہیے، وزیر دفاع
بھرتیاں کیس ،ایف آئی اے نے اسعد محمود کو تفتیش سے روپوش قراردےدیا
وی آئی پی دورے پر امتحان ملتوی کرنے کی کوشش ، وزیراعلیٰ سخت برہم، ڈی سی جہلم فارغ
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایاجائے،شہباز صاحب!مہنگائی کنٹرول کریں،نواز



















