دہشتگردی کےخلاف جنگ میں واپسی ،شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ)گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے دہشتگردی کےخلاف جنگ ترجیح ، عوام کا اعتماد بحال کیے بغیر کامیابی ممکن نہیں، شکست کا تصور ذہن سے نکالنا ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں سے کھلی جنگ ، ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا،افغانستان،بھارت ،اسرائیل کی سہولت کاری کررہا ہے اور ڈرونز بھی وہیں سے بھیجے جاتے ہیں،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکو سیاسی اونرشپ دی جائے گی ۔

گورنر کے پی نے کہاپولیس کو مکمل سپورٹ ، جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا،گالم گلوچ اوردھمکیاں کسی بھی طورمناسب نہیں،فضل الرحمن کی وجہ سے دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں نہیں روکی جا سکتیں، شکست کو اپنی لغت سے نکالنا ہوگا۔