اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے صومالی قزاقوں سے4پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا۔
اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا بازیاب ہونے والوں میں یاسر ، عقیل خان، امین بن شمس ،عثمان غنی شامل ہیں،چاروں پاکستانیوں کو وزارت خارجہ ،جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے بازیاب کرایا گیا،چاروں واپس آجائیں گے،جبوتی میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کی رہائی ،واپسی کےلئے کوشاں ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا شہید ہونےوالے 3 پاکستانیوں کے جسد خاکی بھی واپس لانے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ،بڑا غمناک لمحہ ہے،، 3پاکستانی عمران ،یاسین ،سید یوسف کپتان کےساتھ جہاز پر موجود ، دوست ممالک سے محفوظ واپسی کےلئے رابطے میں ہیں،وزارت خارجہ وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت تمام پاکستانیوں کی واپسی کےلئے سرگرم ہے۔
دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر و فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف دلیرانہ انداز میں پیش کیا،نیویارک کا دورہ نہایت کامیاب رہا،وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں اور بھارت کےساتھ جنگ کے معاملے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا، ایران ،امریکہ کے درمیان کشیدگی نتیجے میں خطے کو درپیش مشکلات پر بھی بات کی گئی
صومالی قزاقوں سے4پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا ،اسحاق ڈار



















