تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)مذاکرات میں اہم پیشرفت،آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر امریکی جواب ایران کومل گیا،قطری ثالثوں سے دوحہ میں ملاقات کے بعد عباس عراقچی معاملے پر ایرانی قیادت سے مشاورت کریں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایرانی عہدیدار نے بتایا عباس عراقچی نے دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی ،ایران کی جانب سے پیش کئے گئے7روزہ منصوبے پر امریکی موقف سے آگاہ کیا گیا۔
پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کمانڈر کے مشیر علی بلالی نے کہا اتنے میزائل موجود ایران کئی سال تک موجودہ رفتار سے میزائل حملے جاری رکھ سکتا ہے،ایران دشمن کو سبق سکھانے کےلئے جتنے بھی میزائل درکار ہوئے فائر کرے گا۔
دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا امریکہ ،ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات میں کوئی خاص پیشرفت نہ ہوسکی ،سفارتی پیشرفت کےلئے قطر کی ثالثی میں ہونے والی کوششیں تعطل کا شکار ہیں ،دونوں فریق اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،قطری حکام مذاکرات میں پیشرفت کےلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
مذاکرات میں پیشرفت،آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط پر امریکی جواب ایران کو مل گیا



















