جموں کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا ہے نہ ہوگا، پاکستان


نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے اقوام متحدہ میں دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا جموں و کشمیرکبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھاہے نہ ہوگا۔

جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر حق جواب استعمال کرتے ہوئے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں،جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل قراردادوں میں موجود ہے۔

سرفراز احمد نے کہا بھارت قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا، بھارت پاکستان کےخلاف دہشتگرد گروہوں کی معاونت ،مالی سرپرستی میں ملوث ہے۔