ٹانک،جلاس،لکی مروت:(مشرق نیوز) ٹانک میں دہشتگردی،پولیس موبائل پر حملہ،3 ٹریفک اہلکار شہید،2شہری زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے وزیر آباد بازار میں پیش آیا، دہشتگرد ٹریفک پولیس موبائل بھی لے گئے ،بعدازاں گرہ بڈھا سے برآمد کرلیاگیا،شہید ہونے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کانسٹیبل گل امین، کانسٹیبل سلیم شاہ اور کانسٹیبل پیر ادریس کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شیر نالہ کے قریب بشیداس زیرو پوائنٹ پر جی بی سکاوٹس کی پٹرولنگ گاڑی پرفائرنگ سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کاحکم دےدیا،ادھر ضلع لکی مروت کے علاقے گل باز دہقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر2لاشیں ملیں ،دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
ٹانک میں دہشتگردی،پولیس موبائل پر حملہ،3 ٹریفک اہلکار شہید،2شہری زخمی



















