قرض پروگرام ،پاکستان، آئی ایم ایف میں جائزہ مذاکرات ،حکام کی بریفنگ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،آئی ایم ایف میں7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات ،حکام نے مشن کو سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے پر بریفنگ دی۔

ایف بی آر، اسٹیبلشمنٹ ،فنانس ڈویژن کے حکام نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقاتیں کیں،بریفنگ میں بتایا گیا گریڈ 17 سے 22 تک کے افسر اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، سرکاری افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔