ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)درازندہ میں انسداد سمگلنگ امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے مقدمہ ایس ایچ او درازندہ سردار فواد خان کی مدعیت میں درج کیا ،پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 302، 353، 436، 148، 324، 427، 440 اور 149 ،4-ESA، 11-F، 11-000-7 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل ہیں۔
دوسری جانب شہید کسٹمز حوالدار فرمان، سپاہی اسامہ ،ریسکیو1122اہلکار شریف کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی،نماز جنازہ میں کمشنر ڈیرہ ڈویژن داور خان، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سلمان عادل شاہ، آر پی او غلام مبشر میکن، ڈی پی او ضیا الدین احمد سمیت اعلیٰ حکام، پولیس، سکیورٹی فورسز، کسٹمز اور ریسکیو1122کے افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔
امن میلہ چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج،3شہدا سپرد خاک



















