2 ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 23.6 فیصد تک بڑھ گیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ (جولائی ،اگست) کے دوران 23.60 فیصد تک اضافے کےساتھ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کا بیرونی قرضہ لیا گیا ،اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کو ملنے والا قرض 476 ارب کے مساوی ہے،مختلف پراجیکٹس 48.45 کروڑ، نان پراجیکٹ کی مد میں 1.21 ارب ملے،عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 59 کروڑ ڈالر سے زیادہ قرضہ دیا، اسلامی ترقیاتی بینک 19.12 کروڑ ڈالر، عالمی بینک 23.84 کروڑ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 9.57 ارب ڈالر قرض فراہم کیا،اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق مختلف ممالک نے 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جرمنی 1.28 کروڑ ڈالر اور سعودی عرب نے 89 لاکھ ڈالر دئیے،چین نے کوئی مالی معاونت نہیں دی ،نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 62 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض ملا ،غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔