اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو بھرپور طریقے سے روکے گی،پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کرتے نہیں دیکھا، ہوش کے ناخن لے ورنہ ایسا حشر ہوگا ہمیشہ یاد رکھیں گے،عمران خان کی بہنوں کو مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا وہ امن و امان خراب کریں گی، پی ٹی آئی میں بات کریں تو کس سے کریں ؟ انچارج ،فیصلہ ساز کون ہے؟بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی نہیں سنتاجو 2،3بندے کہتے ہیں بات کرلیں ان کے پلے ہے کیا؟ ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاانسداد دہشت گردی کی مد میں این ایف سی ایوارڈ میں ہر سال خیبرپختونخوا حکومت کو حصہ دیا جاتا ہے،این ایف سی شروع ہوئے 2010 سے اب 16 سال ہوگئے ، 150ارب سے اوپر کی رقم لا اینڈ آرڈر میں کہاں لگی، کوئی بتا سکتا ہے؟،پچھلے ساڑھے 13 سال ٹمبر، ٹوبیکو اور منرلز کے ٹھیکے کن لوگوں کو ملے؟ مسئلہ نیت کا ہے، نیت ٹھیک ہوگی تو کام ہوجائیں گے،کہتے ہیں مینڈیٹ قیدی کو رہا کرانا ہے، ڈویلپمنٹ مینڈیٹ نہیں،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا اسلام آباد پر اب چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گے آئندہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں،حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا، اسلام آباد پر حملہ کیا گیا تو حلف کی خلاف ورزی ہوگا، ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہوگا، سڑکیں بند کرنے یا احتجاج کرنے سے جیل میں ملاقاتیں نہیں ہوں گی،آئین میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے،کوئی کام جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے۔
PTI ہوش کے ناخن لے ایسا حشر کرینگے آئندہ کوئی آنے کا سوچے گا نہیں:وزرا



















