امریکہ،پاکستان کی کارروائی، 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کرسٹل میتھم فیٹامین پکڑلی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)امریکہ،پاکستان کی افغانستان سے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کیخلاف مشترکہ کارروائی، 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کرسٹل میتھم فیٹامین پکڑلی،امریکی سفارتخانے کے مطابق 30 اگست کو تقریباً 463 کلوکرسٹل میتھم فیٹامین پکڑی ، مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے،ڈی ای اے نے پاکستانی اے این ایف کو معاونت فراہم کی، سری لنکن پولیس نارکوٹکس بیورو اور ڈی ای اے نئی دہلی کی معاونت بھی شامل رہی،اے این ایف کنٹرول یونٹ نے پاکستان سے کولمبو، سری لنکا جانے والے کنٹینرز میں منشیات کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا، اے این ایف کی اطلاع پر ڈی ای اے نے متعلقہ ممالک کے حکام کے تعاون سے منشیات کو تحویل میں لے لیا،کارروائی میں پاکستانیوں سمیت متعدد مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،بیان میںامریکی سفارتخانے نے مزید کہا امریکی حکومت نے اے این ایف پاکستان کی تربیت میں معاونت کی، امریکہ کثیر الملکی جرائم پیشہ گروہوں کو توڑنے کےلئے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔