محسن نقوی سے رابطہ رہتاہے ، تفصیلات نہیں بتاسکتے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، 27 ستمبرکا احتجاج موخرکرنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہااحتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے، لانگ مارچ ملتوی کرنے کیلئے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی،احتجاج صرف پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں ،تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیاگیا ،احتجاج میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاوزیر داخلہ محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتاہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے، حکومت سے رابطہ رہتا ہے ،کبھی چھپایا نہیں گیا،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ،بات چیت کرنے کا اختیار محمود اچکزئی ،علامہ ناصرعباس کو دے رکھا ہے،مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھاگیا فی الحال حکومت کےساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے،عدالتی احکامات کے باوجود 10 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاڈائیلاگ کافیصلہ عمران خان ہی کریں گے، قانونی معاملہ اپنی جگہ، سیاسی حل کیلئے جلد مذکرات ہونے چاہئیں،بات کرنی ہے تو سنجیدگی ،خلوص سے کی جائے، سوچ کر بتائیں گے والی پالیسی نہ ہو۔