اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی کرسی بچانے اور گنڈاپور سے جان چھڑانے کیلئے احتجاج کی کال دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا وفاق کو کوئی خطرہ نہیں، کالیں اور رولے پی ٹی آئی کے ہیں، پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنی بقا یا مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، پی ٹی آئی میں چند سیاسی لوگ ،باقی سب مار دھاڑ کرنے والے ہیں، خود ہی ایک دوسرے کیلئے کافی ہیں، کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کرسی بچانے کیلئے احتجاج کی کال دی، خواجہ آصف


















