اڈیالہ جیل کے اطراف کی سکیورٹی مزید سخت ،نیا پلان تاحکم ثانی نافذ

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)اڈیالہ کے اطراف کی سکیورٹی مزید سخت ،نیا پلان تاحکم ثانی نافذ کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے گرد و نواح میں 8اہم مقامات داہگل، گیٹ نمبر ون، 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری، گورکھپور، نجی ہاسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری، ٹھلیاں میں اضافی ناکے ،جیل کی سکیورٹی پر 435پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے،داہگل سے گورکھپور تک پٹرول پمپ، ہوٹل اور دکانیں بند کرائی جائیں گی۔