افغان طلبہ کو ملک سے نکالنا مضحکہ خیز اقدام ہے، اسد قیصر


پشاور:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے زیر تعلیم افغان طلبہ کو ملک سے نکالنا مضحکہ خیز اقدام ہے، پی ایم ڈی سی نوٹیفکیشن کو فوری واپس لے ،طلبہ کوتعلیم مکمل کرنے دی جائے۔

اسد قیصرنے کہاحکومتوں کے ایک دوسرے کےساتھ تعلقات کبھی اچھے اور کبھی خراب ہوتے رہتے ہیں مگر ایسے اقدامات سے عوام کے دلوں میں پیدا ہونے والی نفرت طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے،پالیسی بنانے والوں کے اندر کیا کوئی دل اور اخلاقی ذمہ داری نہیں،مسئلے کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔