لاہور (مشرق نیوز) یوم دفاع و شہدا ، سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہدا کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ شوبزانڈسٹری کے معروف ادکاروں اور ہدایت کاروں نے ملکی ترقی کیلئے وطن سے محبت اورقومی یکجہتی کا پیغام دیا۔
شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کو حوصلے اور ثابت قدمی سے عبور کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، ہرپاکستانی کا غیر متزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کواپنی منزل اوردھرتی کی ترقی کو ہی اپنی ترقی تصورکرتا ہے۔
کسی بھی بیرونی سازش کیخلاف وطنِ عزیزکی سالمیت کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوارہے، یہ تاریخ ساز دن قومی یکجہتی کی تجدید اورمادرِ وطن پرنثار ہونے والے عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار


















