آزاد کشمیر کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائینگے،وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریڈ فیسلی ٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی،بورڈ تجارت کے مکمل سپلائی چین میں بہتری لانے ، سرحد پار تجارت کے تمام نان ٹیرف امور پر فیصلے ،تجارتی فروغ کے روڈ میپ ، ٹریڈ فیسلی ٹیشن انڈیکس و مانیٹرنگ پرحکمت عملی ترتیب دے گا،وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کرتے ہوئے کہاملکی بندرگاہوں کی استعداد کار میں بہتری کےلئے ورکنگ قائم،مال کی ترسیل، کلیئرنس و دیگر امور کو آسان بنایاجائے۔

دریں اثناوفاقی امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا قائد نواز شریف کے ویژن ،رہنمائی کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی ،عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا نوجوان سب سے قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر، روزگار ، کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہادانش یونیورسٹی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کے ذہین طلبا و طالبات کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم یقینی بنائی جائےگی،دانش یونیورسٹی کے قیام میں بات کا خاص خیال رکھا جائے نظام روایتی یونیورسٹیوں سے ہٹ کر اور بہترین ہو،یونیورسٹی کی تعمیر کی معینہ مدت کےساتھ منصوبے کی تفصیلات آئندہ 2ہفتوں میں مرتب کرکے پیش کی جائیں۔