کوئٹہ (مشرق نیوز) بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاوس پر حملے میں ملوث تھے، کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

















