جی ایچ کیو حملہ کیس، 47 اشتہاری ملزموں کو 10،10 سال قید،جائیداد ضبط


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزموں کو 10،10 سال قید،جائیداد ضبط، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیحدہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنا یا۔

عدالت کے مطابق سزا پانے والے ملزم 9 مئی واقعات کی سازش ،منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے، جے آئی ٹی نے بھی ملزموں کو 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنےوالا قرار دیا تھا،پراسیکیوشن کی جانب سے 19 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے گئے،عدالت میں پیش کیے گئے شواہد ،گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مختلف سنگین الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق ملزم جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے،ملزموں میں عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، مراد سعید، زلفی بخاری، شہباز گل، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار، حماد اظہر، اعظم سواتی، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی، شبلی فراز اور کنول شوزب ودیگر شامل ہیں۔