واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ کے وار پاورز محدود،امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی ،حق 214 ،مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی ،حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 اراکین نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیا۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوان خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کےخلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون و آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی گئی۔
ٹرمپ کو بڑا دھچکا،امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی



















