سرواک (مشرق نیوز) ملائیشیا میں ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ملائیشیا کے شہر سراوک میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، بھارتی جوڑی نے پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کو 2-1 سے شکست دی۔
ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں ایشیا بھر سے مجموعی طور پر 15 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، پاکستان کی حمزہ خان اور عاصم خان پر مشتمل جوڑی نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستانی جوڑی نے سیمی فائنل کے مقابلے میں ملائیشین جوڑی کو 2-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشین جوڑی کو 11-8 اور 11-5 سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے ناصر اقبال اور نور زمان فائنل میں پہنچنے تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہے تھے۔
ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا


















